Tafseer-e-Mazhari - Al-Waaqia : 50
لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ
لَمَجْمُوْعُوْنَ : ضرور جمع کیے جانے والے ہیں اِلٰى مِيْقَاتِ : ایک وقت تک يَوْمٍ : دن کے مَّعْلُوْمٍ : معلوم۔ مقرر
(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
ایک معین تاریخ کی حد پر سب جمع کیے جائیں گے۔ “ لَمَجْمُوْعُوْنَ : یعنی حساب فہمی اور سزا جزا کے لیے سب اگلوں پچھلوں کو جمع کیا جائے گا۔ مِیْقَاتِ یَوْمٍ : یوم معلوم کی مقررہ حد پر۔ میقات یوم میں اضافت بحذف مِنْ ہے جیسے خاتم فِضَّۃٍ میں۔ میقات کسی چیز کی مقررہ حد جیسے میقات احرام ‘ احرام کے شروع ہونے کی مقررہ حد کہ اس حد سے آگے بغیر احرام کے جانا جائز نہیں۔ الیٰ میقات میں الیٰ بمعنی لام ہے۔ یوم معلوم سے مراد ہے روز قیامت جو معلوم ہے اور اس کا آنا یقینی ہے۔
Top