Tafseer-e-Mazhari - Al-Baqara : 56
ثُمَّ بَعَثْنٰكُمْ مِّنْۢ بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ
ثُمَّ بَعَثْنَاكُمْ : پھر ہم نے تمہیں زندہ کیا مِنْ بَعْدِ مَوْتِكُمْ : تمہاری موت کے بعد لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَشْكُرُوْنَ : احسان مانو
پھر موت آ جانے کے بعد ہم نے تم کو ازسرِ نو زندہ کر دیا، تاکہ احسان مانو
ثُمَّ بَعَثْنٰکُمْ ( پھر ہم نے تمہیں زندہ کھڑا کیا) بعث کے معنی لغت میں کسی شے کو اس کی جگہ سے اٹھانے کے ہیں : مِنْ بَعْدِ مَوْتِکُمْ ( تمہارے مرنے کے بعد) قتادہ کہتے ہیں کہ حق تعالیٰ نے انہیں اس لیے زندہ کردیا تاکہ وہ اپنی بقیہ عمریں اور رزق پورے کرلیں اور اگر اپنی عمر ختم کرکے مرتے تو پھر قیامت ہی میں اٹھائے جاتے۔ لَعَلَّکُمْ تَشْکُروْن ( شاید تم احسان مانو) یعنی تاکہ تم اس زندہ اٹھانے کا شکر کرو یا صاعقہ کے پہنچنے سے جو تمہیں عذاب پہنچا اور اس سے تمہارے گناہ معاف کئے گئے اس کا شکار کرو۔
Top