Mutaliya-e-Quran - Al-Israa : 68
وَ مَنْ یَّهْدِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ مُّضِلٍّ١ؕ اَلَیْسَ اللّٰهُ بِعَزِیْزٍ ذِی انْتِقَامٍ
وَمَنْ : اور جس يَّهْدِ اللّٰهُ : اللہ ہدایت دے فَمَا : تو نہیں لَهٗ : اس کے لیے مِنْ : کوئی مُّضِلٍّ ۭ : گمراہ کرنے والا اَلَيْسَ : کیا نہیں اللّٰهُ : اللہ بِعَزِيْزٍ : غالب ذِي انْتِقَامٍ : بدلہ لینے والا
اچھا، تو کیا تم اِس بات سے بالکل بے خوف ہو کہ خدا کبھی خشکی پر ہی تم کو زمین میں دھنسا دے، یا تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی بھیج دے اور تم اس سے بچانے والا کوئی حمایتی نہ پاؤ؟
[اَفَاَمِنْتم : تو کیا تم لوگ امن میں ہو ] [ان : (اس سے) کہ ] [يَّخْسِفَ : وہ دھنسا دے ] [بِكُمْ : تمہارے ساتھ ] [جانب الْبَرِّ : خشکی کے کنارے کو ] [اَوْ : یا ] [يُرْسِلَ : وہ بھیج دے ] [عَلَيْكُمْ : تم لوگوں پر ] [حَاصِبًا : کنکریاں مارنے والی تند ہوا کو ] [ثُمَّ : پھر ] [لَا تَجِدُوْا : تم لوگ نہیں پائو گے ] [لَكُمْ : اپنے لئے ] [وَكِيْلًا : کوئی کارساز ] ح ص ب [حَصْبًا : (ن۔ ض) ] کنکری سے مارنا۔ فرش بنانے کے لئے چھوٹے پتھر بچھانا۔ حَصَبٌ اسم ذات ہے۔ چھوٹے پتھر۔ ایندھن۔ اِنَّکُمْ وَمَا تَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ حَصَبُ جَھَنَّمَ (بیشک تم لوگ اور وہ جس کی تم لوگ پرستش کرتے ہو، اللہ کے علاوہ، (وہ سب) جہنم کا ایندھن ہیں) 21:98 حَاصِبٌ اسم الفاعل ہے۔ کنکری مارنے والا۔ پھر زیادہ تر کنکریاں اڑانے والی تند ہوا کے لئے آتا ہے۔ زیر مطالعہ آیت۔ 68 ۔
Top