Maarif-ul-Quran - Al-Baqara : 244
وَ قَاتِلُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ اعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
وَقَاتِلُوْا : اور تم لڑو فِيْ : میں سَبِيْلِ : راستہ اللّٰهِ : اللہ وَاعْلَمُوْٓا : اور جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور (مسلمانو ! ) خدا کی راہ میں جہاد کرو اور جان رکھو کہ خدا (سب کچھ) سنتا (اور سب کچھ) جانتا ہے
تشجیع شاکرین برجہاد و قتال کافرین۔ قال تعالی، وقاتلو فی سبیل اللہ واعلموا ان اللہ سمیع علیم۔ گزشتہ آیت میں حکم جہاد کی تمہید تھی اس آیت میں اصل مقصود کو بیان کرتے ہیں نیز گزشتہ آیت میں شاکرین اور غیر شاکرین کے بیان پر مشتمل تھی اب اس آیت میں شکر گزراوں کو ناشکروں سے جہاد و قتال کرنے کا حکم دیتے ہیں اور اب تو تم نے دیکھ لیا کہ موت سے بھاگنا کچھ فائدہ نہیں دیتا لہذا خدا کی راہ میں خوب دل کھول کر لڑو، خدا کی راہ میں اگر موت بھی آتی ہے تو حقیقت، اس کی حیات ہوتی ہے اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ سننے والا ہے اور جاننے والا ہے، جہاد میں جانے اور نہ جانے کی بابت جو باتیں کرتے ہو وہ سب سنتا ہے اور جو نیت دل میں چھپائے ہو اس کو جانتا ہے۔
Top