Mazhar-ul-Quran - Az-Zumar : 6
وَ هُوَ الَّذِیْ جَعَلَ لَكُمُ النُّجُوْمَ لِتَهْتَدُوْا بِهَا فِیْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ١ؕ قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰیٰتِ لِقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ
وَهُوَ : اور وہی الَّذِيْ : وہ جس جَعَلَ : بنائے لَكُمُ : تمہارے لیے النُّجُوْمَ : ستارے لِتَهْتَدُوْا : تاکہ تم راستہ معلوم کرو بِهَا : ان سے فِيْ : میں ظُلُمٰتِ : اندھیرے الْبَرِّ : خشکی وَالْبَحْرِ : اور دریا قَدْ فَصَّلْنَا الْاٰيٰتِ : بیشک ہم نے کھول کر بیان کردی ہیں آیتیں لِقَوْمٍ : لوگوں کے لیے يَّعْلَمُوْنَ : علم رکھتے ہیں
اس1، نے تم کو ایک شخص (یعنی آدم) سے پیدا کیا پھر اسی ایک شخص سے اسکی بی بی (حوا) کو پیدا کیا اور تمہارے لیے آٹھ جوڑے چارپایوں میں سے پیدا کیے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک طرح کے بعد دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے یہ ہے اللہ تعالیٰ تمہارا پروردگار خاص اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم کہاں پھرے جاتے ہو
(ف 1) اے انسانو، خدا کی قدرت میں غور کرو کہ تم سب دنیا بھر کے انسانوں کو ایک اکیلی جان یعنی حضرت آدم سے پیدا کرڈالا، پھر حضرت آدم کا جوڑا یعنی بی بی حوا کو آدم ہی سے پیدا کیا اور تمہارے واسطے قدرت غیبی سے جانوروں کے آٹھ جوڑے اتارے، بکری، گائے، اونٹ، بھیڑ ، نر اور مادہ آٹھ ہوئے جس کا ذکر سورة انعام میں گزرچکا ہے آگے فرمایا کہ وہ خدا تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں کس کس طرح کے پلٹے دے کر پیدا کرتا ہے پہلے نطفہ کا قطرہ چھوٹا سا ہوتا ہے پھر وہی قطرہ جماہواخون ہوجاتا ہے پھر لوتھڑا بنتا ہے پھر ہڈیاں بنائیں اور ان کا گوشت منڈھا، پھر روح پھونکی اور تم تین اندھیری کو ٹھریوں میں رہتے ہو وہاں بھی تمہاری خبرگیری کرتا ہے۔ ایک پیٹ، دوسرارحم، تیسراجھلی جس کے اندر بچہ ہوتا ہے ، وہ جھلی بچہ کے ساتھ نکلتی ہے یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے اس طرح پیدا کیا کہ اس میں کوئی شریک نہیں تھا، پھر جو کوئی اپنے خالق اور آسمانوں اور زمین کے بادشاہ کی تعظیم اور عبادت میں بلا سبب دوسروں کو شریک کرتا ہے اور وہ راہ راست سے پھرا ہوا ہے اے غافلو، تم اپنے مالک پروردگار ایسی بڑی شان والے خدا کو چھوڑ کر کدھر بےفائدہ بھٹکتے پھر رہے ہو۔
Top