Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 46
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ سَمْعَكُمْ وَ اَبْصَارَكُمْ وَ خَتَمَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ مَّنْ اِلٰهٌ غَیْرُ اللّٰهِ یَاْتِیْكُمْ بِهٖ١ؕ اُنْظُرْ كَیْفَ نُصَرِّفُ الْاٰیٰتِ ثُمَّ هُمْ یَصْدِفُوْنَ
قُلْ : آپ کہ دیں اَرَءَيْتُمْ : بھلا تم دیکھو اِنْ : اگر اَخَذَ اللّٰهُ : لے (چھین لے) اللہ سَمْعَكُمْ : تمہارے کان وَاَبْصَارَكُمْ : اور تمہاری آنکھیں وَخَتَمَ : اور مہر لگادے عَلٰي : پر قُلُوْبِكُمْ : تمہارے دل مَّنْ : کون اِلٰهٌ : معبود غَيْرُ : سوائے اللّٰهِ : اللہ يَاْتِيْكُمْ : تم کو لا دے بِهٖ : یہ اُنْظُرْ : دیکھو كَيْفَ : کیسے نُصَرِّفُ : بدل بدل کر بیان کرتے ہیں الْاٰيٰتِ : آیتیں ثُمَّ : پھر هُمْ : وہ يَصْدِفُوْنَ : کنارہ کرتے ہیں
ان سے فرمائیے ذرا یہ تو بتائو اگر اللہ تعالیٰ تمہاری سماعت اور تمہاری بصارت تم سے چھین لے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے تو کیا خدا کے سوا کوئی اور معبود ہے جو یہ چیزیں تم کو دوبارہ دیدے آپ دیکھیے تو ہم کس طرح مختلف پہلوئوں سے دلائل بیان کرتے ہیں اس پر بھی یہ لوگ اعراض کئے جاتے ہیں
-46 اے پیغمبر آپ ان سے فرمائیے بھلا یہ تو بتائو اگر اللہ تعالیٰ تمہارے کانوں کی سماعت اور آنکھوں کی بینائی تم سے سلب کرلے اور تمہارے دلوں پر مہر کر دے یعنی نہ دیکھ سکو نہ سن سکو نہ سمجھ سکو تو کیا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور معبود ہے جو یہ چیزیں تم کو واپس لا دے اور یہ چیزیں تم کو پھیر دے آپ دیکھیے ہم کس طرح مختلف طریقوں سے اپنے دلائل بیان کرتے ہیں اور اس پر بھی یہ لوگ اعراض اور روگردانی کئے جاتے ہیں۔
Top