Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 15
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ
قُلْ : آپ کہ دیں اِنِّىْٓ : بیشک میں اَخَافُ : میں ڈرتا ہوں اِنْ : اگر عَصَيْتُ : میں نافرمانی کروں رَبِّيْ : اپنا رب عَذَابَ : عذاب يَوْمٍ عَظِيْمٍ : بڑا دن
آپ ان سے یہ بھی کہہ دیجیے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
-15 اے پیغمبر آپ ان منکرین سے کہہ دیجیے اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایسا کس طرح کرسکتا ہوں کیونکہ میں ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا اور خوف کھاتا ہوں ینی قیامت کے عذاب کا جس کو ڈر ہو وہ اللہ تعالیٰ کا نافرمان کس طرح ہوسکتا ہے۔
Top