Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 153
وَ اَنَّ هٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَاتَّبِعُوْهُ١ۚ وَ لَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَنْ سَبِیْلِهٖ١ؕ ذٰلِكُمْ وَصّٰىكُمْ بِهٖ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ
وَاَنَّ : اور یہ کہ ھٰذَا : یہ صِرَاطِيْ : یہ راستہ مُسْتَقِيْمًا : سیدھا فَاتَّبِعُوْهُ : پس اس پر چلو وَلَا تَتَّبِعُوا : اور نہ چلو السُّبُلَ : راستے فَتَفَرَّقَ : پس جدا کردیں بِكُمْ : تمہیں عَنْ : سے سَبِيْلِهٖ : اس کا راستہ ذٰلِكُمْ : یہ وَصّٰىكُمْ بِهٖ : حکم دیا اس کا لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَتَّقُوْنَ : پرہیزگاری اختیار کرو
اور یہ بھی فرما دیجیے کہ یہ بیان کردہ احکام ہی میری سیدھی راہ ہے لہٰذا تم اسی راہ پر چلو اور تم اور دوسرے راستوں پر نہ چلو ورنہ وہ راستے تم کو خدا کی راہ سے جدا کردیں گے اس بات کا تم کو خدا نے تاکید کے ساتھ حکم دیا ہے تاکہ تم کج روی سے بچو
-153 اور یہ بھی فرما دیجیے کہ یہ مذکورہ احکام ہی میرا سیدھا راستہ ہے لہٰذا تم اسی راہ پر چلو اور تم دوسرے طریقوں پر نہ چلو ورنہ وہ مختلف طریقے تم کو سیدھی راہ سے الگ کردیں گے اور تم راہ مستقیم سے جدا ہو جائو گے اس بات کا تم کو خدا نے تاکید کے ساتھ حکم دیا ہے تاکہ تم کج روی سے بچو یعنی جس دنیا کے یہ احکام مذکور ہوئے وہی دین میری سیدھی راہ ہے۔
Top