تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 8. Al-Anfaal · Ayah 52
كَدَاْبِ اٰلِ فِرْعَوْنَ١ۙ وَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ١ؕ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ بِذُنُوْبِهِمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ﴿52﴾
- كَدَاْبِجیسا کہ دستور
- اٰلِ فِرْعَوْنَفرعون والے
- وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
- مِنْ قَبْلِهِمْان سے پہلے
- كَفَرُوْاانہوں نے انکار کیا
- بِاٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیتوں کا
- فَاَخَذَهُمُتو انہیں پکڑا
- اللّٰهُاللہ
- بِذُنُوْبِهِمْان کے گناہوں پر
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- قَوِيٌّقوت والا
- شَدِيْدُسخت
- الْعِقَابِعذاب
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نےان کے گناہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔ بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کفار اللہ کے ازلی دشمن ہیں
ان کافروں نے بھی تیرے ساتھ وہی کیا جو ان سے پہلے کافروں نے اپنے نبیوں کے ساتھ کیا تھا پس ہم نے بھی ان کے ساتھ وہی کیا جو ہم نے ان سے گذشتہ لوگوں کے ساتھ کیا تھا جو ان ہی جیسے تھے۔ مثلا فرعونی اور ان سے پہلے کے لوگ جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو نہ مانا جس کے باعث اللہ کی پکڑ ان پر آئی۔ تمام قوتیں اللہ ہی کی ہیں اور اس کے عذاب بھی بڑے بھاری ہیں کوئی نہیں جو اس پر غالب آسکے کوئی نہیں جو اس سے بھاگ سکے۔