تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 63. Al-Munaafiqoon · Ayah 4

  1. وَ اِذَا رَاَیْتَهُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُهُمْ١ؕ وَ اِنْ یَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْ١ؕ كَاَنَّهُمْ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ١ؕ یَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَیْحَةٍ عَلَیْهِمْ١ؕ هُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْهُمْ١ؕ قٰتَلَهُمُ اللّٰهُ١٘ اَنّٰى یُؤْفَكُوْنَ﴿4﴾

    1. وَاِذَاپھر جب
    2. رَاَيْتَهُمْتم دیکھو ان کو
    3. تُعْجِبُكَاچھے لگیں گے تم کو
    4. اَجْسَامُهُمْان کے جسم
    5. وَاِنْ يَّقُوْلُوْااور اگر وہ بات کریں
    6. تَسْمَعْ لِقَوْلِهِمْتم سنتے جاؤ ان کی بات کو
    7. كَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    8. خُشُبٌلکڑیاں ہیں
    9. مُّسَنَّدَةٌتختہ لگائی ہوئیں
    10. يَحْسَبُوْنَوہ سمجھتے ہیں
    11. كُلَّ صَيْحَةٍہر سخت آواز کو
    12. عَلَيْهِمْاپنے اوپر
    13. هُمُوہ
    14. الْعَدُوُّدشمن ہیں
    15. فَاحْذَرْهُمْپس ڈرو ان سے۔ بچو ان سے
    16. قٰتَلَهُمُ اللّٰهُغارت کرے ان کو اللہ
    17. اَنّٰى يُؤْفَكُوْنَکہاں سے وہ پھرے جاتے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جب تم ان (کے تناسب اعضا) کو دیکھتے ہو تو ان کے جسم تمہیں (کیا ہی) اچھے معلوم ہوتے ہیں۔ اور جب وہ گفتگو کرتے ہیں تو تم ان کی تقریر کو توجہ سے سنتے ہو (مگر فہم وادراک سے خالی) گویا لکڑیاں ہیں جو دیواروں سے لگائی گئی ہیں۔ (بزدل ایسے کہ) ہر زور کی آواز کو سمجھیں (کہ) ان پر بلا آئی۔ یہ (تمہارے) دشمن ہیں ان سے بےخوف نہ رہنا۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں
Tafseer Ibn-e-Kaseer - 63 : 4