تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 47. Muhammad · Ayah 30
وَ لَوْ نَشَآءُ لَاَرَیْنٰكَهُمْ فَلَعَرَفْتَهُمْ بِسِیْمٰىهُمْ١ؕ وَ لَتَعْرِفَنَّهُمْ فِیْ لَحْنِ الْقَوْلِ١ؕ وَ اللّٰهُ یَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ﴿30﴾
- وَلَوْاور اگر
- نَشَآءُہم چاہیں
- لَاَرَيْنٰكَهُمْتو تمہیں دکھادیں وہ لوگ
- فَلَعَرَفْتَهُمْسو البتہ تم انہیں پہچان لو
- بِسِيْمٰهُمْ ۭانکے چہروں سے
- وَلَتَعْرِفَنَّهُمْاور تم ضرور پہچان لوگے انہیں
- فِيْمیں، سے
- لَحْنِ الْقَوْلِ ۭطرزِ کلام
- وَاللّٰهُ يَعْلَمُاور اللہ جانتا ہے
- اَعْمَالَكُمْتمہارے اعمال
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اگر ہم چاہتے تو وہ لوگ تم کو دکھا بھی دیتے اور تم ان کو ان کے چہروں ہی سے پہچان لیتے۔ اور تم انہیں (ان کے) انداز گفتگو ہی سے پہچان لو گے! اور خدا تمہارے اعمال سے واقف ہے