تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 45. Al-Jaathiya · Ayah 23

  1. اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰىهُ وَ اَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰى سَمْعِهٖ وَ قَلْبِهٖ وَ جَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً١ؕ فَمَنْ یَّهْدِیْهِ مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِ١ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ﴿23﴾

    1. اَفَرَءَيْتَکیا پھر تم نے دیکھا
    2. مَنِ اتَّخَذَجس نے بنا لیا
    3. اِلٰهَهٗاپنا الہ
    4. هَوٰىهُاپنی خواہش نفس کو
    5. وَاَضَلَّهُ اللّٰهُاور بھٹکا دیا اس کو اللہ نے
    6. عَلٰي عِلْمٍعلم کے باوجود
    7. وَّخَتَمَاور مہر لگا دی
    8. عَلٰي سَمْعِهٖاس کے کان پر
    9. وَقَلْبِهٖاور اس کے دل پر
    10. وَجَعَلَاور اس نے ڈال دیا
    11. عَلٰي بَصَرِهٖاس کی آنکھ پر
    12. غِشٰوَةًایک پردہ
    13. فَمَنْ يَّهْدِيْهِتو کون ہدایت دے گا اس کو
    14. مِنْۢ بَعْدِ اللّٰهِاللہ کے بعد
    15. اَفَلَاکیا بھلا نہیں
    16. تَذَكَّرُوْنَتم نصیحٹ پکڑتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے اپنی خواہش کو معبود بنا رکھا ہے اور باوجود جاننے بوجھنے کے (گمراہ ہو رہا ہے تو) خدا نے (بھی) اس کو گمراہ کردیا اور اس کے کانوں اور دل پر مہر لگا دی اور اس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا۔ اب خدا کے سوا اس کو کون راہ پر لاسکتا ہے۔ بھلا تم کیوں نصیحت نہیں پکڑتے؟