تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 78

  1. اَیْنَ مَا تَكُوْنُوْا یُدْرِكْكُّمُ الْمَوْتُ وَ لَوْ كُنْتُمْ فِیْ بُرُوْجٍ مُّشَیَّدَةٍ١ؕ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةٌ یَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ۚ وَ اِنْ تُصِبْهُمْ سَیِّئَةٌ یَّقُوْلُوْا هٰذِهٖ مِنْ عِنْدِكَ١ؕ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ١ؕ فَمَالِ هٰۤؤُلَآءِ الْقَوْمِ لَا یَكَادُوْنَ یَفْقَهُوْنَ حَدِیْثًا﴿78﴾

    1. اَيْنَ مَاجہاں کہیں
    2. تَكُوْنُوْاتم ہوگے
    3. يُدْرِكْكُّمُتمہیں پالے گی
    4. الْمَوْتُموت
    5. وَلَوْ كُنْتُمْاور اگرچہ تم ہو
    6. فِيْ بُرُوْجٍبرجوں میں
    7. مُّشَيَّدَةٍمضبوط
    8. وَاِنْاور اگر
    9. تُصِبْھُمْانہیں پہنچے
    10. حَسَنَةٌکوئی بھلائی
    11. يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
    12. هٰذِهٖیہ
    13. مِنْسے
    14. عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس (طرف)
    15. وَاِنْاور اگر
    16. تُصِبْھُمْانہیں پہنچے
    17. سَيِّئَةٌکچھ برائی
    18. يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
    19. هٰذِهٖیہ
    20. مِنْسے
    21. عِنْدِكَآپ کی طرف سے
    22. قُلْکہ دیں
    23. كُلٌّسب
    24. مِّنْسے
    25. عِنْدِ اللّٰهِاللہ کے پاس (طرف)
    26. فَمَالِتو کیا ہوا
    27. هٰٓؤُلَآءِاس
    28. الْقَوْمِقوم
    29. لَا يَكَادُوْنَنہیں لگتے
    30. يَفْقَهُوْنَکہ سمجھیں
    31. حَدِيْثًابات
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(اے جہاد سے ڈرنے والو) تم کہیں رہو موت تو تمہیں آ کر رہے گی خواہ بڑے بڑے محلوں میں رہو اور ان لوگوں کو اگر کوئی فائدہ پہنچتا ہے تو کہتے ہیں یہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر کوئی گزند پہنچتا ہے تو (اے محمدﷺ تم سے) کہتے ہیں کہ یہ گزند آپ کی وجہ سے (ہمیں پہنچا) ہے کہہ دو کہ (رنج وراحت) سب الله ہی کی طرف سے ہے ان لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ بات بھی نہیں سمجھ سکتے