تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 140

  1. وَ قَدْ نَزَّلَ عَلَیْكُمْ فِی الْكِتٰبِ اَنْ اِذَا سَمِعْتُمْ اٰیٰتِ اللّٰهِ یُكْفَرُ بِهَا وَ یُسْتَهْزَاُ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوْا مَعَهُمْ حَتّٰى یَخُوْضُوْا فِیْ حَدِیْثٍ غَیْرِهٖۤ١ۖ٘ اِنَّكُمْ اِذًا مِّثْلُهُمْ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ جَامِعُ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْكٰفِرِیْنَ فِیْ جَهَنَّمَ جَمِیْعَاۙ﴿140﴾

    1. وَقَدْاور تحقیق
    2. نَزَّلَاتار چکا
    3. عَلَيْكُمْتم پر
    4. فِي الْكِتٰبِکتاب میں
    5. اَنْیہ کہ
    6. اِذَا سَمِعْتُمْجب تم سنو
    7. اٰيٰتِ اللّٰهِاللہ کی آیتیں
    8. يُكْفَرُانکار کیا جاتا ہے
    9. بِھَااس کا
    10. وَيُسْتَهْزَاُمذاق اڑایا جاتا ہے
    11. بِھَااس کا
    12. فَلَا تَقْعُدُوْاتو نہ بیٹھو
    13. مَعَھُمْان کے ساتھ
    14. حَتّٰيیہانتک کہ
    15. يَخُوْضُوْاوہ مشغول ہوں
    16. فِيْمیں
    17. حَدِيْثٍبات
    18. غَيْرِهٖٓاس کے سوا
    19. اِنَّكُمْیقیناً تم
    20. اِذًااس صورت میں
    21. مِّثْلُھُمْان جیسے
    22. اِنَّبیشک
    23. اللّٰهَاللہ
    24. جَامِعُجمع کرنے والا
    25. الْمُنٰفِقِيْنَمنافق (جمع)
    26. وَالْكٰفِرِيْنَاور کافر (جمع)
    27. فِيْ جَهَنَّمَجہنم میں
    28. جَمِيْعَۨاتمام
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا نے تم (مومنوں) پر اپنی کتاب میں (یہ حکم) نازل فرمایا ہے کہ جب تم (کہیں) سنو کہ خدا کی آیتوں سے انکار ہورہا ہے اور ان کی ہنسی اڑائی جاتی ہے تو جب تک وہ لوگ اور باتیں (نہ) کرنے لگیں۔ ان کے پاس مت بیٹھو۔ ورنہ تم بھی انہیں جیسے ہوجاؤ گے۔ کچھ شک نہیں کہ خدا منافقوں اور کافروں سب کو دوزخ میں اکھٹا کرنے والا ہے