تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 4. An-Nisaa · Ayah 100
وَ مَنْ یُّهَاجِرْ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ یَجِدْ فِی الْاَرْضِ مُرٰغَمًا كَثِیْرًا وَّسَعَةً١ؕ وَ مَنْ یَّخْرُجْ مِنْۢ بَیْتِهٖ مُهَاجِرًا اِلَى اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ ثُمَّ یُدْرِكْهُ الْمَوْتُ فَقَدْ وَ قَعَ اَجْرُهٗ عَلَى اللّٰهِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا۠ع﴿100﴾
- وَمَنْاور جو
- يُّھَاجِرْہجرت کرے
- فِيْمیں
- سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کا راستہ
- يَجِدْوہ پائے گا
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- مُرٰغَمًا كَثِيْرًابہت (وافر) جگہ
- وَّسَعَةًاور کشادگی
- وَمَنْاور جو
- يَّخْرُجْنکلے
- مِنْسے
- بَيْتِهٖاپنا گھر
- مُھَاجِرًاہجرت کر کے
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- وَرَسُوْلِهٖاور اس کا رسول
- ثُمَّپھر
- يُدْرِكْهُآپکڑے اس کو
- الْمَوْتُموت
- فَقَدْ وَقَعَتو ثابت ہوگیا
- اَجْرُهٗاس کا اجر
- عَلَي اللّٰهِاللہ پر
- وَكَانَاور ہے
- اللّٰهُاللہ
- غَفُوْرًابخشنے والا
- رَّحِيْمًامہربان
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو شخص خدا کی راہ میں گھر بار چھوڑ جائے وہ زمین میں بہت سی جگہ اور کشائش پائے گا اور جو شخص خدا اور رسول کی طرف ہجرت کرکے گھر سے نکل جائے پھر اس کو موت آپکڑے تو اس کا ثواب خدا کے ذمے ہوچکا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے