تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 35. Faatir · Ayah 12
وَ مَا یَسْتَوِی الْبَحْرٰنِ١ۖۗ هٰذَا عَذْبٌ فُرَاتٌ سَآئِغٌ شَرَابُهٗ وَ هٰذَا مِلْحٌ اُجَاجٌ١ؕ وَ مِنْ كُلٍّ تَاْكُلُوْنَ لَحْمًا طَرِیًّا وَّ تَسْتَخْرِجُوْنَ حِلْیَةً تَلْبَسُوْنَهَا١ۚ وَ تَرَى الْفُلْكَ فِیْهِ مَوَاخِرَ لِتَبْتَغُوْا مِنْ فَضْلِهٖ وَ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُوْنَ﴿12﴾
- وَمَا يَسْتَوِياور برابر نہیں
- الْبَحْرٰنِ ڰدونوں دریا
- ھٰذَایہ
- عَذْبٌ فُرَاتٌشیریں پیاس بجھانے والا
- سَآئِغٌ شَرَابُهٗآسان اس کا پینا
- وَھٰذَااور یہ
- مِلْحٌ اُجَاجٌ ۭشور تلخ
- وَمِنْ كُلٍّاور ہر ایک سے
- تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
- لَحْمًاگوشت
- طَرِيًّاتازہ
- وَّتَسْتَخْرِجُوْنَاور تم نکالتے ہو
- حِلْيَةًزیور
- تَلْبَسُوْنَهَا ۚجس کو پہنتے ہو تم
- وَتَرَىاور تو دیکھتا ہے
- الْفُلْكَکشتیاں
- فِيْهِاس میں
- مَوَاخِرَچیرتی ہیں پانی کو
- لِتَبْتَغُوْاتاکہ تم تلاش کرو
- مِنْ فَضْلِهٖاس کے فضل سے (روزی)
- وَلَعَلَّكُمْاور تاکہ تم
- تَشْكُرُوْنَتم شکر کرو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور دونوں دریا (مل کر) یکساں نہیں ہوجاتے۔ یہ تو میٹھا ہے پیاس بجھانے والا۔ جس کا پانی خوشگوار ہے اور یہ کھاری ہے کڑوا۔ اور سب سے تم تازہ گوشت کھاتے ہو اور زیور نکالتے ہو جسے پہنتے ہو۔ اور تم دریا میں کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ (پانی کو) پھاڑتی چلی آتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل سے (معاش) تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
قدرت الٰہی۔
مختلف قسم کی چیزوں کی پیدائش کو بیان فرما کر اپنی زبردست قدرت کو ثابت کر رہا ہے۔ دو قسم کے دریا پیدا کردیئے ایک کا تو صاف ستھرا میٹھا اور عمدہ پانی جو آبادیوں میں جنگلوں میں برابر بہہ رہا ہے اور دوسرا ساکن دریا جس کا پانی کھاری اور کڑوا ہے جس میں بڑی بڑی کشتیاں اور جہاز چل رہے ہیں اور دونوں قسم کے دریا میں سے قسم قسم کی مچھلیاں تم نکالتے ہو اور ترو تازہ گوشت کھاتے رہتے ہیں۔ پھر ان میں سے زیور نکالتے ہو یعنی لو لو اور مرجان۔ یہ کشتیاں برابر پانی کو کاٹتی رہتی ہیں۔ ہواؤں کا مقابلہ کر کے چلتی رہتی ہیں۔ تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرلو تجارتی سفر ان پر طے کرو۔ ایک ملک سے دوسرے ملک میں پہنچ سکو تاکہ تم اپنے رب کا شکر کرو کہ اس نے یہ سب چیزیں تمہاری تابع فرمان بنادیں۔ تم سمندر سے، دریاؤں سے، کشتیوں سے نفع حاصل کرتے ہو، جہاں جانا چاہو پہنچ جاتے ہو۔ اس قدرت والے اللہ نے زمین و آسمان کی چیزوں کو تمہارے لئے مسخر کردیا ہے یہ صرف اس کا ہی فضل و کرم ہے۔