تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 49
وَ رَسُوْلًا اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۙ۬ اَنِّیْ قَدْ جِئْتُكُمْ بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ١ۙ اَنِّیْۤ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّیْنِ كَهَیْئَةِ الطَّیْرِ فَاَنْفُخُ فِیْهِ فَیَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِ١ۚ وَ اُنَبِّئُكُمْ بِمَا تَاْكُلُوْنَ وَ مَا تَدَّخِرُوْنَ١ۙ فِیْ بُیُوْتِكُمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَۚ﴿49﴾
- وَرَسُوْلًااور ایک رسول
- اِلٰىطرف
- بَنِىْٓ اِسْرَآءِيْلَبنی اسرائیل
- اَنِّىْکہ میں
- قَدْ جِئْتُكُمْآیا ہوں تمہاری طرف
- بِاٰيَةٍایک نشانی کے ساتھ
- مِّنْسے
- رَّبِّكُمْتمہارا رب
- اَنِّىْٓکہ میں
- اَخْلُقُبناتا ہوں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنَسے
- الطِّيْنِگارا
- كَهَيْئَةِمانند۔ شکل
- الطَّيْرِپرندہ
- فَاَنْفُخُپھر پھونک مارتا ہوں
- فِيْهِاس میں
- فَيَكُوْنُتو وہ ہوجاتا ہے
- طَيْرًاپرندہ
- بِاِذْنِحکم سے
- اللّٰهِاللہ
- وَاُبْرِئُاور میں اچھا کرتا ہوں
- الْاَكْمَهَمادر زاد اندھا
- وَالْاَبْرَصَاور کوڑھی
- وَاُحْىِاور میں زندہ کرتا ہوں
- الْمَوْتٰىمردے
- بِاِذْنِحکم سے
- اللّٰهِاللہ
- وَاُنَبِّئُكُمْاور تمہیں بتاتا ہوں
- بِمَاجو
- تَاْكُلُوْنَتم کھاتے ہو
- وَمَااور جو
- تَدَّخِرُوْنَتم ذخیرہ کرتے ہو
- فِيْمیں
- بُيُوْتِكُمْگھروں اپنے
- اِنَّبیشک
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- لَاٰيَةًایک نشانی
- لَّكُمْتمہارے لیے
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- مُّؤْمِنِيْنَایمان والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (عیسیٰ) بنی اسرائیل کی طرف پیغمبر (ہو کر جائیں گے اور کہیں گے) کہ میں تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں وہ یہ کہ تمہارے سامنے مٹی کی مورت بشکل پرند بناتا ہوں پھر اس میں پھونک مارتا ہوں تو وہ خدا کے حکم سے (سچ مچ) جانور ہو جاتا ہے اور اندھے اور ابرص کو تندرست کر دیتا ہوں اور خدا کے حکم سے مردے میں جان ڈال دیتا ہوں اور جو کچھ تم کھا کر آتے ہو اور جو اپنے گھروں میں جمع کر رکھتے ہو سب تم کو بتا دیتا ہوں اگر تم صاحب ایمان ہو تو ان باتوں میں تمہارے لیے (قدرت خدا کی) نشانی ہے