تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 168
اَلَّذِیْنَ قَالُوْا لِاِخْوَانِهِمْ وَ قَعَدُوْا لَوْ اَطَاعُوْنَا مَا قُتِلُوْا١ؕ قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿168﴾
- اَلَّذِيْنَوہ لوگ جو
- قَالُوْاانہوں نے کہا
- لِاِخْوَانِھِمْاپنے بھائیوں کے بارے میں
- وَقَعَدُوْااور وہ بیٹھے رہے
- لَوْاگر
- اَطَاعُوْنَاہماری مانتے
- مَا قُتِلُوْاوہ نہ مارے جاتے
- قُلْکہدیجئے
- فَادْرَءُوْاتم ہٹادو
- عَنْسے
- اَنْفُسِكُمُاپنی جانیں
- الْمَوْتَموت
- اِنْاگر
- كُنْتُمْتم ہو
- صٰدِقِيْنَسچے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ خود تو (جنگ سے بچ کر) بیٹھ ہی رہے تھے مگر (جنہوں نے راہ خدا میں جانیں قربان کردیں) اپنے (ان) بھائیوں کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے تو قتل نہ ہوتے۔ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دینا