تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 3. Aal-i-Imraan · Ayah 145

  1. وَ مَا كَانَ لِنَفْسٍ اَنْ تَمُوْتَ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ كِتٰبًا مُّؤَجَّلًا١ؕ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ۚ وَ مَنْ یُّرِدْ ثَوَابَ الْاٰخِرَةِ نُؤْتِهٖ مِنْهَا١ؕ وَ سَنَجْزِی الشّٰكِرِیْنَ﴿145﴾

    1. وَمَا كَانَاور نہیں
    2. لِنَفْسٍکسی شخص کے لیے
    3. اَنْکہ
    4. تَمُوْتَوہ مرے
    5. اِلَّابغیر
    6. بِاِذْنِحکم سے
    7. اللّٰهِاللہ
    8. كِتٰبًالکھا ہوا
    9. مُّؤَجَّلًامقررہ وقت
    10. وَمَنْاور جو
    11. يُّرِدْچاہے گا
    12. ثَوَابَانعام
    13. الدُّنْيَادنیا
    14. نُؤْتِھٖہم دیں گے اسکو
    15. مِنْھَااس سے
    16. وَمَنْاور جو
    17. يُّرِدْچاہے گا
    18. ثَوَابَبدلہ
    19. الْاٰخِرَةِآخرت
    20. نُؤْتِھٖہم دیں گے اسکو
    21. مِنْھَااس سے
    22. وَ سَنَجْزِياور ہم جلد جزا دیں گے
    23. الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور کسی شخص میں طاقت نہیں کہ خدا کے حکم کے بغیر مر جائے (اس نے موت کا) وقت مقرر کر کے لکھ رکھا ہے اور جو شخص دنیا میں (اپنے اعمال کا) بدلہ چاہے اس کو ہم یہیں بدلہ دے دیں گے اور جو آخرت میں طالبِ ثواب ہو اس کو وہاں اجر عطا کریں گے اور ہم شکر گزاروں کو عنقریب (بہت اچھا) صلہ دیں گے