تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 23. Al-Muminoon · Ayah 27

  1. فَاَوْحَیْنَاۤ اِلَیْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْیُنِنَا وَ وَحْیِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَ فَارَ التَّنُّوْرُ١ۙ فَاسْلُكْ فِیْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَیْنِ اثْنَیْنِ وَ اَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَیْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْ١ۚ وَ لَا تُخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ﴿27﴾

    1. فَاَوْحَيْنَآتو ہم نے وحی بھیجی
    2. اِلَيْهِاس کی طرف
    3. اَنِکہ
    4. اصْنَعِتم بناؤ
    5. الْفُلْكَکشتی
    6. بِاَعْيُنِنَاہماری آنکھوں کے سامنے
    7. وَوَحْيِنَااور ہمارا حکم
    8. فَاِذَاپھر جب
    9. جَآءَآجائے
    10. اَمْرُنَاہمارا حکم
    11. وَفَارَ التَّنُّوْرُاور تنور ابلنے لگے
    12. فَاسْلُكْتو چلا لے (رکھ لے)
    13. فِيْهَااس میں
    14. مِنْسے
    15. كُلٍّہر (قسم)
    16. زَوْجَيْنِجوڑا
    17. اثْنَيْنِدو
    18. وَاَهْلَكَاور اپنے گھروالے
    19. اِلَّاسوا
    20. مَنْجو۔ جس
    21. سَبَقَپہلے ہوچکا
    22. عَلَيْهِاس پر
    23. الْقَوْلُحکم
    24. مِنْهُمْان میں سے
    25. وَلَا تُخَاطِبْنِيْاور نہ کرنا مجھ سے بات
    26. فِيمیں۔ بارہ میں
    27. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاوہ جنہوں نے ظلم کیا
    28. اِنَّهُمْبیشک وہ
    29. مُّغْرَقُوْنَغرق کیے جانے والے ہیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پس ہم نے ان کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے سامنے اور ہمارے حکم سے ایک کشتی بناؤ۔ پھر جب ہمارا حکم آ پہنچے اور تنور (پانی سے بھر کر) جوش مارنے لگے تو سب (قسم کے حیوانات) میں جوڑا جوڑا (یعنی نر اور مادہ) دو دو کشتی میں بٹھا دو اور اپنے گھر والوں کو بھی، سو ان کے جن کی نسبت ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم پہلے صادر ہوچکا ہے۔ اور ظالموں کے بارے میں ہم سے کچھ نہ کہنا، وہ ضرور ڈبو دیئے جائیں گے