تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 14. Ibrahim · Ayah 11
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَ لٰكِنَّ اللّٰهَ یَمُنُّ عَلٰى مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ١ؕ وَ مَا كَانَ لَنَاۤ اَنْ نَّاْتِیَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِ١ؕ وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ﴿11﴾
- قَالَتْکہا
- لَهُمْان سے
- رُسُلُهُمْان کے رسول
- اِنْانہیں
- نَّحْنُہم
- اِلَّاصرف
- بَشَرٌبشر
- مِّثْلُكُمْتم جیسے
- وَلٰكِنَّاور لیکن
- اللّٰهَاللہ
- يَمُنُّاحسان کرتا ہے
- عَلٰي مَنْ يَّشَآءُجس پر چاہے
- مِنْسے
- عِبَادِهٖاپنے بندے
- وَمَا كَانَاور نہیں ہے
- لَنَآہمارے لیے
- اَنْکہ
- نَّاْتِيَكُمْتمہارے پاس لائیں
- بِسُلْطٰنٍکوئی دلیل
- اِلَّامگر (بغیر)
- بِاِذْنِ اللّٰهِاللہ کے حکم سے
- وَعَلَي اللّٰهِاور اللہ پر
- فَلْيَتَوَكَّلِپس بھروسہ کرنا چاہیے
- الْمُؤْمِنُوْنَمومن (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے