تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 12. Yusuf · Ayah 45
وَ قَالَ الَّذِیْ نَجَا مِنْهُمَا وَ ادَّكَرَ بَعْدَ اُمَّةٍ اَنَا اُنَبِّئُكُمْ بِتَاْوِیْلِهٖ فَاَرْسِلُوْنِ﴿45﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- الَّذِيْوہ جو
- نَجَابچا
- مِنْهُمَاان دو سے
- وَادَّكَرَاور اسے یاد آیا
- بَعْدَبعد
- اُمَّةٍایک مدت
- اَنَا اُنَبِّئُكُمْمیں بتلاؤں گا تمہیں
- بِتَاْوِيْلِهٖاس کی تعبیر
- فَاَرْسِلُوْنِسو مجھے بھیج دو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اب وہ شخص جو دونوں قیدیوں میں سے رہائی پا گیا تھا اور جسے مدت کے بعد وہ بات یاد آگئی بول اٹھا کہ میں آپ کو اس کی تعبیر (لا) بتاتا ہوں مجھے (جیل خانے) جانے کی اجازت دے دیجیئے