تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 10. Yunus · Ayah 7

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ لِقَآءَنَا وَ رَضُوْا بِالْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ اطْمَاَنُّوْا بِهَا وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ اٰیٰتِنَا غٰفِلُوْنَۙ﴿7﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. لَا يَرْجُوْنَامید نہیں رکھتے
    4. لِقَآءَنَاہمارا ملنا
    5. وَرَضُوْااور وہ راضی ہوگئے
    6. بِالْحَيٰوةِزندگی پر
    7. الدُّنْيَادنیا
    8. وَاطْمَاَنُّوْااور وہ مطمئن ہوگئے
    9. بِهَااس پر
    10. وَالَّذِيْنَاور جو لوگ
    11. ھُمْوہ
    12. عَنْسے
    13. اٰيٰتِنَاہماری آیات
    14. غٰفِلُوْنَغافل (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جن لوگوں کو ہم سے ملنے کی توقع نہیں اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اسی پر مطئمن ہو بیٹھے اور ہماری نشانیوں سے غافل ہو رہے ہیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
نادان و محروم لوگ جو لوگ قیامت کے منکر ہیں، جو اللہ کی ملاقات کے امیدوار نہیں۔ جو اس دنیا پر خوش ہوگئے ہیں، اسی پر دل لگا لیا ہے، نہ اس زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں، نہ اس زندگی کو سود مند بناتے ہیں اور اس پر مطمئن ہیں۔ اللہ کی پیدا کردہ نشانیوں سے غافل ہیں۔ اللہ کی نازل کردہ آیتوں میں غور فکر نہیں کرتے، ان کی آخری جگہ جہنم ہے۔ جو ان کی خطاؤں اور گناہوں کا بدلہ ہے جو ان کے کفر و شرک کی جزا ہے۔