Tafseer-e-Usmani - Al-Waaqia : 69
ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ
ءَاَنْتُمْ : کیا تم اَنْزَلْتُمُوْهُ : اتارتے ہو تم اس کو مِنَ الْمُزْنِ : بادل سے اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ : یا ہم اتارنے والے ہیں
کیا تم نے اتارا اس کو بادل سے یا ہم ہیں اتارنے والے3
3  یعنی بارش بھی ہمارے حکم سے آتی ہے اور زمین کے خزانوں میں وہ پانی ہم ہی جمع کرتے ہیں۔ تم کو کیا قدرت تھی کہ پانی بنا لیتے یا خوشامد اور زبردستی کر کے بادل سے چھین لیتے۔
Top