Tafseer-e-Saadi - Al-Waaqia : 16
مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ
مُّتَّكِئِيْنَ عَلَيْهَا : تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے ان پر مُتَقٰبِلِيْنَ : آمنے سامنے
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
(مُّتَّكِـــِٕيْنَ عَلَيْهَا) یعنی وہ ان تختوں پر نہایت تمکنت، اطمینان، راحت اور سکون کے ساتھ بیٹھیں گے (مُتَقٰبِلِيْنَ ) آمنے سامنے۔ ان کے دلوں کی صفائی، حسن ادب اور باہمی محبت کی بنا پر ان میں سے ہر ایک کا چہرہ اپنے ساتھی کی طرف ہوگا۔
Top