بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 57
قُلْ اِنِّیْ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ كَذَّبْتُمْ بِهٖ١ؕ مَا عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ١ؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِ١ؕ یَقُصُّ الْحَقَّ وَ هُوَ خَیْرُ الْفٰصِلِیْنَ﴿57﴾
- قُلْآپ کہ دیں
- اِنِّىْبیشک میں
- عَلٰيپر
- بَيِّنَةٍروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّيْاپنا رب
- وَكَذَّبْتُمْاور تم جھٹلاتے ہو
- بِهٖاس کو
- مَا عِنْدِيْنہیں میرے پاس
- مَاجس
- تَسْتَعْجِلُوْنَتم جلدی کر رہے ہو
- بِهٖاس کی
- اِنِصرف
- الْحُكْمُحکم
- اِلَّامگر (صرف)
- لِلّٰهِاللہ کیلئے
- يَقُصُّبیان کرتا ہے
- الْحَقَّحق
- وَهُوَاور وہ
- خَيْرُبہتر
- الْفٰصِلِيْنَفیصلہ کرنے والا
Translation · Baseerat-e-Quran
کہہ دیجئے میرے رب کی طرف سے میرے پاس روشن دلیل پہنچ چکی ہے جس پر میں قائم ہوں۔ جسے تم نے جھٹلادیا ہے۔ جس چیز کی تم جلدی مچا رہے ہو میرے پاس وہ نہیں ہے۔ اللہ کے سوا کسی کا حکم نہیں چلتا۔ اس نے وہ بات جتادی جو حق تھی۔ اور وہ سب سے اچھا فیصلہ کرنے والا ہے۔