بصیرتِ قرآن
Baseerat-e-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 108
یَّسْتَخْفُوْنَ مِنَ النَّاسِ وَ لَا یَسْتَخْفُوْنَ مِنَ اللّٰهِ وَ هُوَ مَعَهُمْ اِذْ یُبَیِّتُوْنَ مَا لَا یَرْضٰى مِنَ الْقَوْلِ١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ بِمَا یَعْمَلُوْنَ مُحِیْطًا﴿108﴾
- يَّسْتَخْفُوْنَوہ چھپتے (شرماتے) ہیں
- مِنَسے
- النَّاسِلوگ
- وَلَااور نہیں
- يَسْتَخْفُوْنَچھپتے (شرماتے)
- مِنَسے
- اللّٰهِاللہ
- وَھُوَحالانکہ وہ
- مَعَھُمْان کے ساتھ
- اِذْ يُبَيِّتُوْنَجب راتوں کو مشورہ کرتے ہیں وہ
- مَا لَاجو نہیں
- يَرْضٰىپسند کرتا
- مِنَسے
- الْقَوْلِبات
- وَكَانَاور ہے
- اللّٰهُاللہ
- بِمَااسے جو
- يَعْمَلُوْنَوہ کرتے ہیں
- مُحِيْطًااحاطہ کیے (گھیرے) ہوئے
Translation · Baseerat-e-Quran
ایسے لوگ اپنی حرکتیں دنیا سے تو چھپاتے پھرتے ہیں لیکن اللہ سے نہیں چھپا سکتے۔ وہ تو اس وقت بھی ان کے درمیان ہوتا ہے جب وہ راتوں کو چھپ کر ان کاموں کے کرنے کا مشورہ کرتے ہیں جن سے اللہ راضی نہیں ہے۔ جو کچھ وہ کرتے کراتے ہیں اس پر اللہ احاطہ کئے ہوئے ہے۔