Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 18
بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ
بِاَكْوَابٍ : ساتھ پیالوں کے وَّاَبَارِيْقَ : اور ساتھ جگ کے وَكَاْسٍ : اور ساغر مِّنْ مَّعِيْنٍ : بہتی شراب کے
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے
17 ۔” یطوف علیھم “ خدمت کے لئے ۔ ” ولدان “ لڑکے ” مخلدون “ نہ مریں گے اور نہ بوڑھے ہوں گے اور نہ ان کی حالت تبدیل ہوگی۔ فراء کہتے ہیں جو شخص بوڑھا ہوجائے اور سر کے بال دورنگے جیسے ہوجائیں تو عرب اس کو مخلد کہتے ہیں مقرطون یعنی بالیاں پہنائے ہوئے ہوں گے۔ کہاجاتا ہے ” خلد جاریۃ “ جب اس کو خلد کے ذریعے مزین کرے اور خلد قرط (بالی) ہے۔ حسن (رح) فرماتے ہیں یہ اہل دنیا کی وہ اولاد ہوگی جن کی نہ نیکیاں ہوں گی کہ ان پر ثواب دیا جائے اور نہ گناہ ہوں گے جن پر سزا دی جائے اس لئے کہ جنت میں اولاد نہ ہوگی تو یہ اہل جنت کے خادم ہوں گے۔
Top