Tafseer-e-Madani - Al-Baqara : 209
وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّحِبُّوْنَهُمْ كَحُبِّ اللّٰهِ١ؕ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ١ؕ وَ لَوْ یَرَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اِذْ یَرَوْنَ الْعَذَابَ١ۙ اَنَّ الْقُوَّةَ لِلّٰهِ جَمِیْعًا١ۙ وَّ اَنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعَذَابِ
وَمِنَ : اور سے النَّاسِ : لوگ مَنْ : جو يَّتَّخِذُ : بناتے ہیں مِنْ : سے دُوْنِ : سوائے اللّٰهِ : اللہ اَنْدَادًا : شریک يُّحِبُّوْنَهُمْ : محبت کرتے ہیں كَحُبِّ : جیسے محبت اللّٰهِ : اللہ وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اٰمَنُوْٓا : ایمان لائے اَشَدُّ : سب سے زیادہ حُبًّا : محبت لِّلّٰهِ : اللہ کے لیے وَلَوْ : اور اگر يَرَى : دیکھ لیں الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے ظَلَمُوْٓا : ظلم کیا اِذْ : جب يَرَوْنَ : دیکھیں گے الْعَذَابَ : عذاب اَنَّ : کہ الْقُوَّةَ : قوت لِلّٰهِ : اللہ کے لیے جَمِيْعًا : تمام وَّاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ شَدِيْدُ : سخت الْعَذَابِ : عذاب
پس اگر تم لوگ پھسل گئے راہ حق وصواب سے ان کھلی نشانیوں کے بعد جو کہ پہنچ چکیں تمہارے پاس تو تم یقین جان لو کہ تمہیں اللہ کی پکڑ سے کوئی ہیں چھڑا سکے گا کہ بیشک اللہ بڑا ہی زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے
576 اللہ تعالیٰ کی صفت عزیز و حکیم کی تذکیر و یاددہانی : سو ارشاد فرمایا گیا اور ادوات تاکید کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ بیشک اللہ بڑا زبردست نہایت ہی حکمت والا ہے : پس اس کی گرفت اور پکڑ سے نہ کوئی نکل سکتا ہے اور نہ کہیں بھاگ کر بچ سکتا ہے، مگر وہ چونکہ حکیم بھی ہے اس لئے فوراً نہیں پکڑتا، بلکہ ڈھیل دیتا ہے۔ سو اس کی پکڑ بھی بڑی سخت اور نہایت حکیمانہ ہوتی ہے ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ ۔ اللّھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِکَ مِنْکَ بِکُل حَالٍ مِّنَ الاَحْوَالِ ، وَفِیْ کُل مَوْطِنٍ مِّنَ الْمَوَاطِنِ ، یَا مَنْ رَحْمَتُہٗ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ وسَبَقَتْ غَضَبَہٗ ۔ سو اس کے امہال اور ڈھیل سے کسی کو دھوکے میں نہیں پڑنا چاہیئے کہ کوئی مجرم اس کی گرفت اور پکڑ سے کسی بھی طرح بچ نہیں سکتا، الا یہ کہ وہ سچے دل سے توبہ کرکے اس کی طرف رجوع کرلے اور اس کی گرفت و پکڑ بڑی ہی دردناک اور سخت ہے ۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top