Tafseer-e-Baghwi - Al-Waaqia : 24
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
جَزَآءًۢ : بدلہ ہے بِمَا كَانُوْا : بوجہ اس کے جو تھے وہ يَعْمَلُوْنَ : وہ عمل کرتے
جیسے (حفاظت سے) تہ کئے ہوئے (آبدار) موتی
23 ۔” کا مثال الولو المکنون “ جو سیپیوں میں چھپی ہوئی ہیں ان کے ہاتھوں نے نہیں چھوا اور روایت کیا گیا ہے کہ جنت میں نور بلند ہوگا تو وہ کہیں گے یہ کیا ہے تو ان کو کہا جائے گا حور کے دانتوں کی چمک ہے جو اپنے خاوند کے سامنے ہنسی ہے اور روایت کیا گیا ہے کہ حور جب چلے گی تو پازیبوں کی تقدیس اس کی پنڈلیوں سے سنی جائے گی اور کنگنوں کی تمجید اس کی کلائیوں سے اور یاقوت کا ہار اس کی گردن سے ہنسے گا اور اس کے دونوں پائوں میں سونے کے دو جوتے ہوں گے ان کے تسمے موتی کے ہوں گے وہ تسبیح گنگنائیں گے۔
Top