Anwar-ul-Bayan - Al-Furqaan : 26
اَلْمُلْكُ یَوْمَئِذِ اِ۟لْحَقُّ لِلرَّحْمٰنِ١ؕ وَ كَانَ یَوْمًا عَلَى الْكٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا
اَلْمُلْكُ : بادشاہت يَوْمَئِذِ : اس دن الْحَقُّ : سچی لِلرَّحْمٰنِ : رحمن کے لیے وَكَانَ : اور ہے۔ ہوگا يَوْمًا : وہ دن عَلَي الْكٰفِرِيْنَ : کافروں پر عَسِيْرًا : سخت
آج ملک رحمن ہی کے لیے ہے، اور یہ دن کافروں پر سخت ہوگا،
(الْمُلْکُ یَوْمَءِذٍ الْحَقُّ للرَّحْمٰنِ ) (آج کے دن صرف رحمن کی حکومت ہوگی) قیامت کے دن جب آسمان پھٹ جائے گا تو ساری بادشاہت ظاہری طور پر اور باطنی طور پر صرف اور صرف رحمن مجدہ ہی کے لیے ہوگی اس دن کوئی مجازی حاکم اور بادشاہ بھی نہ ہوگا، سورة غافر میں فرمایا : (لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَھَّارِ ) (آج کس کی بادشاہت ہے ؟ اللہ ہی کے لیے ہے جو واحد ہے قہار ہے) (وَکَانَ یَوْمًا عَلَی الْکٰفِرِیْنَ عَسِیْرًا) (اور وہ دن کافروں پر سخت ہوگا)
Top