Mutaliya-e-Quran - Al-Baqara : 61
وَ لَمَّا جَآءَهُمْ كِتٰبٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ١ۙ وَ كَانُوْا مِنْ قَبْلُ یَسْتَفْتِحُوْنَ عَلَى الَّذِیْنَ كَفَرُوْا١ۖۚ فَلَمَّا جَآءَهُمْ مَّا عَرَفُوْا كَفَرُوْا بِهٖ١٘ فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ
وَلَمَّا : اور جب جَآءَهُمْ : ان کے پاس آئی كِتَابٌ : کتاب مِنْ : سے عِنْدِ اللہِ : اللہ کے پاس مُصَدِّقٌ : تصدیق کرنے والی لِمَا : اس کی جو مَعَهُمْ : ان کے پاس وَکَانُوْا : اور وہ تھے مِنْ قَبْلُ : اس سے پہلے يَسْتَفْتِحُوْنَ : فتح مانگتے عَلَى الَّذِیْنَ : ان پر جنہوں نے کَفَرُوْا : کفر کیا فَلَمَّا : سو جب جَآءَهُمْ : آیا انکے پاس مَا عَرَفُوْا : جو وہ پہچانتے تھے کَفَرُوْا : منکر ہوگئے بِهٖ : اس کے فَلَعْنَةُ اللہِ : سولعنت اللہ کی عَلَى الْکَافِرِیْنَ : کافروں پر
یاد کرو، جب تم نے کہا تھا کہ، "اے موسیٰؑ، ہم ایک ہی طرح کے کھانے پر صبر نہیں کرسکتے اپنے رب سے دعا کرو کہ ہمارے لیے زمین کی پیداوار ساگ، ترکاری، کھیرا، ککڑی، گیہوں، لہسن، پیاز، دال وغیرہ پیدا کرے" تو موسیٰؑ نے کہا: "کیا ایک بہتر چیز کے بجائے تم ادنیٰ درجے کی چیزیں لینا چاہتے ہو؟ اچھا، کسی شہری آبادی میں جا رہو جو کچھ تم مانگتے ہو، وہاں مل جائے گا" آخر کار نوبت یہاں تک پہنچی کہ ذلت و خواری اور پستی و بد حالی اُن پر مسلط ہو گئی اور وہ اللہ کے غضب میں گھر گئے یہ نتیجہ تھا اس کا کہ وہ اللہ کی آیات سے کفر کرنے لگے اور پیغمبروں کو ناحق قتل کرنے لگے یہ نتیجہ تھا ان کی نافرمانیوں کا اور اس بات کا کہ وہ حدود شرع سے نکل نکل جاتے تھے
[ وَاِذْ قُلْتُمْ : اور جب کہا تم لوگوں نے ] [ يٰمُوْسٰى: اے موسیٰ ] [ لَنْ نَّصْبِرَ : ہم ہرگز صبر نہیں کریں گے ] [ عَلٰي طَعَامٍ وَّاحِدٍ : کسی ایک کھانے پر ] [ فَادْعُ : پس آپ پکاریے ] [ لَنَا : ہمارے لیے ] [ رَبَّكَ : اپنے رب کو ] [ يُخْرِجْ لَنَا : کہ وہ نکالے ہمارے لیے ] [ مِمَّا : اس میں سے جو ] [ تُنْۢبِتُ : اگاتی ہے ] [ الْاَرْضُ : زمین ] [ مِنْۢ: جیسے کہ ] [ بَقْلِهَا : اس کی سبزی ] [ وَقِثَّاۗىِٕهَا : اور اس کی ککڑی ] [ وَفُوْمِهَا : اور اس کا گندم ] [ وَعَدَسِهَا : اور اس کی مسور ] [ وَبَصَلِهَا ۭ : اور اس کی پیاز ] [ قَالَ : انہوں نے کہا ] [ اَتَسْتَبْدِلُوْنَ : کیا تم لوگ تبدیلی میں چاہتے ہو ] [ الَّذِىْ ھُوَ اَدْنٰى: اس کو جو کمتر ہے ] [ بِالَّذِىْ ھُوَ خَيْرٌ ۭ : اس کے بدلے جو بہتر ہے ] [ اِھْبِطُوْا : تم لوگ اترو ] [ مِصْرًا : کسی شہر میں ] [ فَاِنَّ : تو یقینا ] [ لَكُمْ : تمہارے لیے ہے ] [ مَّا سَاَلْتُمْ ۭ : وہ جو تم نے مانگا ] [ وَضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ : اور ان پر تھوپ دی گئٰ ] [ الذِّلَّةُ : ذلت ] [ وَالْمَسْكَنَةُ ۤ : اور محتاجی ] [ وَبَاۗءُوْ : اور وہ لوگ لوٹے ] [ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰهِ ۭ : اللہ کے غضب کے ساتھ ] [ ذٰلِكَ بِاَنَّھُمْ : یہ اس لیے کہ وہ لوگ ] [ كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ : انکار کیا کرتے تھے ] [ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی آیات کا ] [ وَيَقْتُلُوْنَ : اور قتل کیا کرتے تھے ] [ النَّـبِيّٖنَ : نبیوں کو ] [ بِغَيْرِ الْحَقِّ ۭ : حق کے بغیر ] [ ذٰلِكَ بِمَا : یہ اس سبب سے جو ] [ عَصَوْا : انہوں نے نافرمانی کی ] [ وَّكَانُوْا يَعْتَدُوْنَ : اور جو وہ حد سے تجاوز کیا کرتے تھے ]
Top