Ashraf-ul-Hawashi - Al-Baqara : 135
تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ١ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَ لَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ١ۚ وَ لَا تُسْئَلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
تِلْکَ أُمَّةٌ : یہ امت قَدْ : تحقیق خَلَتْ : جو گزر گئی لَهَا : اس کے لئے مَا کَسَبَتْ : جو اس نے کمایا وَ : اور لَكُمْ : تمہارے لئے مَا کَسَبْتُمْ : جو تم نے کمایا وَ : اور لَا : نہ تُسْئَلُوْنَ : تم سے پوچھا جائے گا عَمَّاکَانُوْا : اس کے بارے میں جو وہ يَعْمَلُوْنَ : کرتے تھے
(مسلمانو) تم کہو ہم تو اللہ تعالیٰ پر اور جو ہم پر اترا ( قرآن شریف) اور جو ابراہیم ( علیہ السلام) اور اسمعیل ( علیہ السلام) اور اسحاق ( علیہ السلام) اور یعقوب ( علیہ السلام) اور ان کی اولاد پر اترا5 اور جو موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) اور عیسیٰ ( علیہ السلام) اور دوسرے پیغمبروں کو اپنے پروردگار سے ملا سب پر ایمان لائے ہم ان پیغمبروں سے کسی ایک کو بھی الگ نہیں کرے ت ( جیسے یہود کرتے ہیں کہ ایک کو ماتے ہیں
5 الا سباط۔ یہ سبط کی جمع ہے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کے بارہ بیٹے تھے ان میں سے ہر ایک کی اولاد سبط کہلاتی ہے یہ لفظ قبیلتہ کے مترادف ہے۔ مفردات )
Top