IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 22

  1. وَ لَا تَنْكِحُوْا مَا نَكَحَ اٰبَآؤُكُمْ مِّنَ النِّسَآءِ اِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً وَّ مَقْتًا١ؕ وَ سَآءَ سَبِیْلًا۠ع﴿22﴾

    1. وَلَااور نہ
    2. تَنْكِحُوْانکاح کرو
    3. مَا نَكَحَجس سے نکاح کیا
    4. اٰبَآؤُكُمْتمہارے باپ
    5. مِّنَسے
    6. النِّسَآءِعورتیں
    7. اِلَّامگر
    8. مَا قَدْ سَلَفَجو گزر چکا
    9. اِنَّهٗبیشک وہ
    10. كَانَتھا
    11. فَاحِشَةًبےحیائی
    12. وَّمَقْتًااور غضب کی بات
    13. وَسَآءَاور برا
    14. سَبِيْلًاراستہ (طریقہ)
Translation · Aasan Quran
اور جن عورتوں سے تمہارے باپ دادا (کسی وقت) نکاح کرچکے ہوں، تم انہیں نکاح میں نہ لاؤ، البتہ پہلے جو کچھ ہوچکا وہ ہوچکا۔ (18) یہ بڑی بےحیائی ہے، گھناؤنا عمل ہے، اور بےراہ روی کی بات ہے۔
Tafseer · Aasan Quran

18: جاہلیت میں لوگ اپنی سوتیلی ماں سے نکاح کرنے کو کوئی عیب نہیں سمجھتے تھے، اس آیت نے اس بےشرمی کو ممنوع قراردیا، البتہ جن لوگوں نے اسلام سے پہلے ایسا نکاح کیا تھا ان کے بارے میں فرمایا گیا کہ پچھلا گناہ معاف ہے ؛ کیونکہ اسلام لانے سے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں، بشرطیکہ اس آیت کے نزول کے بعد نکاح کا یہ تعلق ختم کرلیا جائے۔