IntroSurah Introduction

آسان قرآن

Aasan Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 19

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَحِلُّ لَكُمْ اَنْ تَرِثُوا النِّسَآءَ كَرْهًا١ؕ وَ لَا تَعْضُلُوْهُنَّ لِتَذْهَبُوْا بِبَعْضِ مَاۤ اٰتَیْتُمُوْهُنَّ اِلَّاۤ اَنْ یَّاْتِیْنَ بِفَاحِشَةٍ مُّبَیِّنَةٍ١ۚ وَ عَاشِرُوْهُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ١ۚ فَاِنْ كَرِهْتُمُوْهُنَّ فَعَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْئًا وَّ یَجْعَلَ اللّٰهُ فِیْهِ خَیْرًا كَثِیْرًا﴿19﴾

    1. يٰٓاَيُّھَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے (ایمان والے)
    3. لَا يَحِلُّحلال نہیں
    4. لَكُمْتمہارے لیے
    5. اَنْ تَرِثُواکہ وارث بن جاؤ
    6. النِّسَآءَعورتیں
    7. كَرْهًازبردستی
    8. وَلَااور نہ
    9. تَعْضُلُوْھُنَّانہیں روکے رکھو
    10. لِتَذْهَبُوْاکہ لے لو
    11. بِبَعْضِکچھ
    12. مَآجو
    13. اٰتَيْتُمُوْھُنَّان کو دیا ہو
    14. اِلَّآمگر
    15. اَنْیہ کہ
    16. يَّاْتِيْنَمرتکب ہوں
    17. بِفَاحِشَةٍبےحیائی
    18. مُّبَيِّنَةٍکھلی ہوئی
    19. وَعَاشِرُوْھُنَّاور ان سے گزران کرو
    20. بِالْمَعْرُوْفِدستور کے مطابق
    21. فَاِنْپھر اگر
    22. كَرِھْتُمُوْھُنَّوہ ناپسند ہوں
    23. فَعَسٰٓىتو ممکن ہے
    24. اَنْ تَكْرَهُوْاکہ تم کو ناپسند ہو
    25. شَيْئًاایک چیز
    26. وَّيَجْعَلَاور رکھے
    27. اللّٰهُاللہ
    28. فِيْهِاس میں
    29. خَيْرًابھلائی
    30. كَثِيْرًابہت
Translation · Aasan Quran
اے ایمان والو ! یہ بات تمہارے لیے حلال نہیں ہے کہ تم زبردستی عورتوں کے مالک بن بیٹھو، اور ان کو اس غرض سے مقید مت کرو کہ تم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس کا کچھ حصہ لے اڑو، الا یہ کہ وہ کھلی بےحیائی کا ارتکاب کریں، (16) اور ان کے ساتھ بھلے انداز میں زندگی بسر کرو، اور اگر تم انہیں پسند نہ کرتے ہو تو یہ عین ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو ناپسند کرتے ہو اور اللہ نے اس میں بہت کچھ بھلائی رکھ دی ہو۔
Tafseer · Aasan Quran

16: زمانہ جاہلیت میں یہ ظالمانہ رسم چلی آتی تھی کہ جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجاتا تو اس کے ورثاء اس عورت کو بھی میراث کا حصہ سمجھ کر اس کے اس معنی میں مالک بن بیٹھتے تھے کہ وہ ان کی اجازت کے بغیر نہ دوسری شادی کرسکتی تھی اور نہ زندگی کے دوسرے اہم فیصلے کرنے کا حق رکھتی تھی اس آیت نے اس ظالمانہ ہر رسم کو ختم فرمایا ہے۔ اسی طرح ایک ظالمانہ رواج یہ تھا کہ جب کوئی شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا، لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتا کہ جو مہر ان کو دے چکا ہے وہ اسے واپس مل جائے تو وہ اپنی بیوی کو طرح طرح سے تنگ کرنا شروع کردیتا تھا، مثلاً وہ اس کو گھر میں اس طرح مقید رکھتا تھا کہ وہ بیچاری مجبور ہو کر شوہر سے خلاصی حاصل کرنے کے لیے اسے خود یہ پیشکش کرے کہ تم اپنا مہر واپس لے لو، اور مجھے طلاق دے کر میری جان چھوڑ دو۔ آیت کے دوسرے حصے میں اس رواج کو حرام قرار دیا گیا ہے۔