Sunan Ibne-Majah 3646صحیح
انگشتری پہننے میں نگینہ ہتھیلی کی طرف کی رکھنا۔
حدیث نمبر: 3646
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيِّ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَلَبِسَ خَاتَمَ فِضَّةٍ فِيهِ فَصٌّ حَبَشِيٌّ كَانَ يَجْعَلُ فَصَّهُ فِي بَطْنِ كَفِّهِ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، اس میں حبشی نگینہ تھا، آپ اپنے نگینے کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب رکھتے تھے۔
تخریج دارالدعوہ : انظر حدیث رقم : ٣٦٤١، (صحیح )
It was narrated from Anas bin Malik (RA) that the Messenger of Allah ﷺ wore a silver ring with an Ethiopian gemstone, and he used to wear the stone in towards his palm. (Sahih)