Sunan Ibne-Majah 3188صحیح
چوپایوں کو باندھ کر نشانہ لگانا اور مثلہ کرنا منع ہے۔
حدیث نمبر: 3188
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُقْتَلَ شَيْءٌ مِنَ الدَّوَابِّ صَبْرًا.
جابر بن عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کسی جانور کو باندھ کر تیر مارنے سے منع فرمایا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الصید ١٢ (١٩٥٩) ، (تحفة الأشراف : ٢٨٣١) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣١٨، ٣٣٩، ٥/٤٢٢، ٤٢٣) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: جب جانور کو باندھ کر اس طرح سے مارنا منع ہوا تو انسان کو اس طرح سے مارنا بطریق اولیٰ حرام ہوگا۔
Jabir bin Abdullah said "The Messenger of Allah ﷺ forbade killing any animal when it is tied up (for use as a target).”