Sunan Ibne-Majah 2671صحیح
کوئی بھی دوسرے پر جرم نہیں کرتا (یعنی کسی کے جرم کا مواخذہ دوسرے سے نہ ہوگا)
حدیث نمبر: 2671
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ أَبِي الْحُرِّ، عَنِ الْخَشْخَاشِ الْعَنْبَرِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِيَ ابْنِي فَقَالَ: لَا تَجْنِي عَلَيْهِ وَلَا يَجْنِي عَلَيْكَ.
خشخاش عنبری (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا، میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا، آپ ﷺ نے فرمایا : تیری اس کے جرم پر اور اس کی تیرے جرم پر گرفت نہیں ہوگی ۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف : ٣٥٣٤، ومصباح الزجاجة : ٩٤٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٣٤٥، ٥/٨١) (صحیح )
It was narrated that Khashkhash Al-Anbari said: “I came to the Prophet ﷺ and my son was with me. He said: You will not be punished because of his crime and he will be punished because of yours."