Sunan Ibne-Majah 1144صحیح
فجر سے پہلے دو رکعت
حدیث نمبر: 1144
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ كَأَنَّ الْأَذَانَ بِأُذُنَيْهِ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز سے پہلے دو رکعت پڑھتے تھے، گویا کہ آپ اقامت سن رہے ہوں ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الوتر ٢ (٩٩٥) ، صحیح مسلم/المسافرین ٢٠ (٧٤٩) ، سنن الترمذی/الصلاة ٢٢٢ (٤٦١) ، (تحفة الأشراف : ٦٦٥٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/٣١، ٤٥، ٧٨، ٨٨، ١٢٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎: اقامت کے وقت جیسے جلدی ہوتی ہے، ویسی جلدی آپ ﷺ ان رکعتوں کے ادا کرنے میں کرتے، مطلب یہ ہے کہ ان رکعتوں میں طول نہ کرتے، مختصر سورتیں پڑھتے۔
It was narrated that Ibn Umar said: "The Messenger of Allah ﷺ used to pray two Rakah before the morning (prayer), as if the Adhan were in his ears. would pray them briefly). (Sahih)