خلفائے اندلس
ولادت
سلطان ہشام بن عبدالرحمن اپنے باپ کے اندلس میں داخل ہونے کے بعد ۱۳۹ھ میں شوال کے مہینے میں پیدا ہوا تھا‘ ہشام کی ماں حلل نامی ام ولد کو اندلس کے سابق امیر یوسف فہری نے عارضی صلح کے وقت امیر عبدالرحمن کی خدمت ہدیۃ پیش کیا تھا‘ عبدالرحمن نے اس کو آزاد کر کے نکاح کیا تھا اور اس کو بہت ہی محبوب رکھتا تھا۔