خلفائے اندلس

ہشام بن عبدالرحمن

امیر عبدالرحمن بن معاویہ المعروف بہ عبدالرحمن الداخل اگرچہ اپنے آپ کو امیر ہی کہلاتا رہا‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اندلس کا پہلا خلیفہ تھا‘ معنوی طور پر اس کے اندر تمام وہ صفات و شرائط موجود تھے جو ایک خلیفہ کی ذات میں ہونی چاہیں‘ اس کی اولاد میں عبدالرحمن ثالث نے خلیفہ کا لقب اختیار کیا تھا مگر ہم کو چاہیئے کہ اب ہم ہشام اور اس کے جانشینوں کو سلطان یا خلیفہ کے لقب سے یاد کریں۔