امیران اندلس

ثعلبہ بن سلامہ

ثعلبہ بن سلامہ چونکہ یمنی تھا اس لیے اس نے اندلس پر قابض و متصرف ہو کر اہل یمن کی طرف داری میں مبالغہ کیا‘ پسران عبدالملک بن قطن جو شکست کھا کر فرار ہو گئے تھے وہ ابن سلامہ کے مطیع نہ ہوئے اور ملک میں ادھر ادھر لوٹ مار مچاتے پھرنے لگے ادھر اہل یمن پر بے جا احسانات اور دوسرے عربوں پر تشدد کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ تمام عربی قبائل ابن ثعلبہ سے ناراض ہو گئے اور مجبوراً حنظلہ بن صفوان گورنر افریقہ سے ابن سلامہ کی شکایت اور کسی نئے امیر کے بھیجنے کی درخواست کی۔