امیران اندلس

سمح بن مالک

امیر سمح بن مالک خولانی‘ اگرچہ ایک فوجی آدمی اور طارق بن زیاد کے ہمراہیوں میں سے تھا‘ لیکن اس نے اندلس کی زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لیتے ہی سب سے پہلے عدل و داد اور رعایا کی خوش حالی کے سامانوں کی فراہمی شروع کی‘ امیر سمح کی حکومت سیدنا عمر بن عبدالعزیز کی حکومت کا عکس تھا۔