مسلمانوں سے پہلے اندلس کی حالت
طریف کی سرکردگی میں ساحل اندلس پر پہلا اسلامی دستہ
ادھر جولین کے ہمراہ اپنے ایک سردار طریف یا طارف کو پانچ سو آدمیوں کے ساتھ بھیج دیا کہ جولین کے جہازوں میں سوار ہو کر ساحل اندلس پر اتریں اور وہاں کے حالات سے خود واقفیت حاصل کر کے واپس آئیں‘ چنانچہ طریف اپنے ہمراہیوں کے ساتھ ۹۲ھ میں اندلس کے ساحل پر یعنی اندلس کی جنوبی راس کے مشرقی کنارے بندرگاہ جزیرہ پر اترا اور معمولی لوٹ مار کے بعد سالماً غانماً واپس آیا‘ تھوڑے ہی دن میں خلیفہ کے دربار سے اجازت آ گئی‘ جس میں کمال حزم و احتیاط کے ملحوظ رکھنے کی تاکید تھی۔