پہلی فصل
دیوان الجزیہ یا دیوان الذمام
اس محکمے میں جزیہ اور ذمیوں کے متعلق کاغذات رہتے تھے‘ جزیہ کی وصولی‘ اس کا تقرر‘ جزیہ کی معافی وغیرہ سب اسی محکمے سے متعلق تھی‘ اسی محکمے کا مہتمم وزیر مال کا ماتحت سمجھا جاتا تھا‘ مگر قاضی القضاۃ کے احکام کی بھی اس کو تعمیل کرنی پڑتی تھی‘ قاضی القضاۃ کے احکام عموماً جزیہ کے کم یا موقوف کر دینے کے متعلق ہوتے تھے کہ فلاں صوبے کے فلاں فلاں اشخاص سے جزیہ وصول نہ کیا جائے وغیرہ۔