پہلی فصل
دیوان الخراج
اس کو محکمہ مال سمجھنا چاہیئے‘ یہ محکمہ کبھی براہ راست وزیراعظم کے ہاتھ میں ہوتا تھا اور کبھی اس کا مہتمم ایک جدا وزیر ہوتا تھا جو وزیر اعظم کا ماتحت سمجھا جاتا تھا‘ کبھی کبھی خلیفہ وزیر مال کا تعلق وزیراعظم سے نہیں رکھتا تھا‘ بلکہ براہ راست خود اپنے کاتب کے ذریعہ اس کی نگرانی کرتا تھا‘ کبھی وزیر مال اپنے نائب صوبوں میں خود مقرر کرتا تھا اور وہ اس صوبہ کے گورنر کی ماتحتی سے آزاد ہوتے‘ عام طور پر وزیر مال صوبوں کے گورنروں کو انتظام مالی میں مختار قرار دے کر انہیں کو جواب دہ اور ذمہ دار سمجھتا تھا۔