سیدنا علی رضی اللہ عنہ

اشتروابن عباس رضی اللہ عنہ کوفہ میں

سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ اور محمد بن جعفر رضی اللہ عنہ کے ناکام واپس آنے پر اشتر کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ تم ابن عباس رضی اللہ عنہ کو ہمراہ لے کر جائو‘ اور ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کو جس طرح ممکن ہو سمجھائو‘ چنانچہ یہ دونوں کوفہ پہنچے‘ ہر چند ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کو سمجھایا اور فوجی امداد طلب کی‘ لیکن ابو موسیٰ آخر تک ہر ایک بات کا صرف ایک ہی جواب دیتے رہے کہ جب تک فتنہ فرو نہ ہو جائے‘ میں تو سکوت ہی اختیار رکھوں گا اشتر اور ابن عباس رضی اللہ عنہ دونوں مجبور ہو کر واپس چلے آئے اور عرض کیا کہ وہاں ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔