سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ

نام و نسب

عثمان بن عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب‘ آپ کی کنیت ابوعمرو ابوعبداللہ تھی‘ زمانہ جاہلیت میں آپ کی کنیت ابوعمرو تھی‘ مسلمان ہونے کے بعد سیدنا رقیہ سے آپ کے یہاں سیدنا عبداللہ پیدا ہوئے‘ تو آپ کی کنیت ابوعبداللہ ہو گئی‘ سیدنا عثمان کی نانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب کی حقیقی بہن تھیں‘ جو سیدنا عبداللہ کے ساتھ تو ام یعنی جڑواں پیدا ہوئی تھیں اس طرح سیدنا عثمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی پھوپی زاد بہن کے بیٹے تھے۔