سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ

جنگ باقشیا

جالینوس کسکر تک نہ پہنچنے پایا تھا کہ نرسی کو شکست فاش حاصل ہو گئی‘ اس شکست کی خبر سن کر وہ باقشیا میں رک گیا‘ سیدنا ابوعبید رضی اللہ عنہ نے سقاطیہ اور کسکر سے روانہ ہو کر باقشیا میں جالینوس پر حملہ کیا‘ اور جالینوس تاب مقاومت نہ لا کر وہاں سے بھاگا اور مدائن میں جا کر دم لیا۔