سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ
صیداء ‘ عرقہ ‘ جبیل ‘ بیروت کی فتح
یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے دمشق کے انتظامات پر قابو پا کر اپنے بھائی معاویہ بن ابی سفیان کو ایک دستہ فوج دے کر عرقہ کی جانب روانہ کیا‘ انہوں نے عرقہ کو فتح کر لیا‘ پھر یزید بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ صیدا و جبیل بیروت کی طرف متوجہ ہوئے اور معمولی زدو خورد کے بعد ان تمام مقامات پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا‘ اس طرح دمشق اور تمام علاقہ اردن مسلمانوں کے قبضے میں آ گیا۔